100ویں سالگرہ پر سابق امریکی فوجی نے مانگے 100 کارڈز، 4 ہزار سے زائد موصول ہوگئے!

100ویں سالگرہ پر سابق امریکی فوجی نے مانگے 100 کارڈز، 4 ہزار سے زائد موصول ہوگئے!
کیپشن: 100ویں سالگرہ پر سابق امریکی فوجی نے مانگے 100 کارڈز، 4 ہزار سے زائد موصول ہوگئے!

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں 100 سالہ سابق میرین فوجی کی 100 سالگرہ کارڈز کی خواہش نے ایسا رنگ اختیار کیا کہ انہیں ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد کارڈز موصول ہوگئے۔

وِلڈن کینتھ بووِن کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیکساس ویٹرنز لینڈ بورڈ نے ’100 فار 100‘ مہم کے تحت عوام سے 100 سالگرہ کارڈز بھیجنے کی اپیل کی تھی۔

مقامی اخبارات اور ریڈیو کے ذریعے یہ پیغام عوام تک پہنچا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مہم بڑے پیمانے پر شیئر ہوئی۔ نتیجتاً بووِن کو 100 کے بجائے 4 ہزار سے زائد کارڈز موصول ہوئے، جن میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگوں نے نیک خواہشات اور تشکر کا اظہار کیا۔

وِلڈن کینتھ بووِن 5 ستمبر 1926 کو ٹیکساس کے شہر لولنگ میں پیدا ہوئے اور 1945 میں امریکی میرینز میں شامل ہوئے۔ انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کے آخری دنوں میں خدمات انجام دیں اور 1946 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔

100 کارڈز کی ایک چھوٹی سی خواہش کا ہزاروں محبت بھرے پیغامات میں بدل جانا بووِن کے لیے 100ویں سالگرہ کا یادگار تحفہ بن گیا۔

Watch Live Public News