سابق صوبائی وزیر مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

 سابق صوبائی وزیر مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل
کیپشن:  سابق صوبائی وزیر مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

ویب ڈیسک: ننکانہ سے سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، غلام مصطفیٰ ملک اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے مہر سعید ظفر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان جیسے سینئر سیاستدان کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا اور کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ہونا چاہیے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پنجاب کے عوام کرپشن اور بدانتظامی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، ہرجانے کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور عدالت نے طلب کیا تو ثبوت بھی پیش کریں گے۔

اس موقع پر مہر سعید ظفر نے چوہدری سالک حسین کے کرپشن مخالف مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا اور آج ان کے جانشین کے ساتھ مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پر فخر ہے۔

مہر سعید ظفر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید سابق ارکان اسمبلی اور معروف سیاستدان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوں گے۔

 

Watch Live Public News