ویب ڈیسک: سابق چیئرمین آئی پی ایل للت مودی نے اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو ان کی 51ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے یادگار تصویر شیئر کردی۔
للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’میری پیاری دوست سشمیتا سین کو سالگرہ مبارک، ہمیشہ مسکراتی رہیں۔‘‘
للت مودی کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے، کیونکہ دونوں کے تعلقات ختم ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2022 میں للت مودی اور سشمیتا سین اس وقت خبروں میں آئے تھے جب دونوں کی مالدیپ اور سارڈینیا میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ للت مودی نے اس وقت سشمیتا سین کو اپنا ’بیٹر ہاف‘ قرار دیتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں شادی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں، تاہم للت مودی نے وضاحت کی تھی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور شادی نہیں ہوئی۔
اس تعلق کے منظرعام پر آنے کے بعد سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ بعض صارفین نے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ بھی قرار دیا تھا۔