امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کو بھی قتل کی دھمکیاں

 امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کو بھی قتل کی دھمکیاں
کیپشن:  امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کو بھی قتل کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی جان سے مارنے کی مبینہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گینگسٹر گولڈی ڈھلوں سے منسوب ایک دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا ہے، جس میں باپ بیٹے دونوں کو نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی امیتابھ بچن کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جا چکی ہے، جس کے بعد ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

مبینہ پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف کیبن سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی دونوں اداکاروں کو نشانہ بننے سے نہیں بچا سکیں گے۔

تاہم بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تاحال اس نئی دھمکی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، جبکہ بچن خاندان کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

Watch Live Public News