(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ا س حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی