ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔