ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی

ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی
کیپشن: ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے اور عہدے سے برطرفی کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ درکار ہوں گے۔

ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہونے کی صورت میں تمام ارکان کی حمایت کے باوجود انہیں مواخذے کی منظوری کے لیے مزید 13 سینیٹرز کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

سینیٹ میں سادہ اکثریت صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے تحت کارروائی بھی ضروری ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول ملنے کی صورت میں صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کو اب مہنگائی میں کمی اور حکومتی احتساب سمیت اپنے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Watch Live Public News