ویب ڈیسک: ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3, 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,658 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 6,488 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4,119 ڈالر پر آگیا۔