انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور افغان دہشت گردی پر گفتگو

انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور افغان دہشت گردی پر گفتگو
کیپشن: انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور افغان دہشت گردی پر گفتگو

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی استحکام، مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار اور خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو سراہتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Watch Live Public News