ویب ڈیسک: بھارت میں محض 2 فٹ قد کی بھینس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، منفرد جسامت کے باعث اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں منعقدہ ’پشکر میلے‘ میں مختلف نسلوں اور جسامت کے منفرد جانوروں کی نمائش کی گئی، جہاں ایک غیر معمولی چھوٹے قد کی بھینس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
رپورٹس کے مطابق ’پنکی‘ نامی اس بھینس کا قد صرف 2 فٹ ہے، جسے دیکھنے کے لیے میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بھینس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کا چھوٹا قد، پرسکون مزاج اور منفرد شکل اسے انتہائی نایاب بناتے ہیں۔
مالک نے پنکی کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے مقرر کردی ہے۔ دوسری جانب 2 فٹ قد کی اس بھینس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔