ویب ڈیسک: پولینڈ کے ماہر کرتب باز اسٹینسواف ماڈے نے پورے جسم کو آگ لگا کر زِپ لائن پر 568 فٹ اور 6.8 انچ کا فاصلہ طے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
43 سالہ اسٹینسواف ماڈے نے یہ خطرناک کرتب 3 اکتوبر کو پولینڈ کے شہر ووچ میں پیش کیا۔ زِپ لائن پر سفر کے دوران ان کا پورا جسم آگ کی لپیٹ میں رہا، جبکہ منزل پر پہنچنے کے بعد معاونین نے آگ بجھائی۔
اسٹینسواف ماڈے کے مطابق اس کارنامے کے لیے خصوصی حفاظتی لباس اور گرمی سے بچاؤ کی مخصوص جیل استعمال کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے متعلق کرتب انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور ان کے لیے غیر معمولی مہارت، توجہ اور احتیاط ضروری ہے۔