استنبول میں ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید

 استنبول میں ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید
کیپشن:  استنبول میں ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ساتویں عالمی ویمن سمٹ میں شرکت کی، جہاں خواتین اور بچیوں کے حقوق، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خواتین کو مساوی حقوق، باوقار مقام اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ خواتین کی سیاسی، معاشی، سماجی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں بھرپور شمولیت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، روزگار، معاشی خودمختاری اور فیصلہ سازی میں مؤثر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ بچیوں کے تحفظ، تعلیم اور بحالی کے لیے پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بھی اہم اقدامات کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو عزت، مساوات اور بنیادی حقوق دیتا ہے، جبکہ ان حقوق کا تحفظ پوری معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وفد نے ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے دوطرفہ ملاقات بھی کی، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے، کم عمری کی شادی کی روک تھام اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی وفد نے صدرِ ترکیہ رجب طیب اردوان کی صاحبزادی سمیہ اردوان سے بھی ملاقات کی، جس میں خواتین کی ترقی، حقوق کے تحفظ اور پاک ترکیہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Watch Live Public News