امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال سے زائد قید کی سزا

 امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال سے زائد قید کی سزا
کیپشن:  امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال سے زائد قید کی سزا

ویب ڈیسک: امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق 55 سالہ نکھل گپتا نے بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کی مبینہ سرپرستی میں قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے 2023 میں گرپتونت سنگھ کے قتل کے لیے 15 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

گرپتونت سنگھ نے مقدمے پر پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خالصتان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے عدالت میں نکھل گپتا کو مودی کے حکم پر کام کرنے والا معمولی آلہ کار قرار دیا۔

دوسری جانب کے ایم ایس نے نکھل گپتا کو سزا سنائے جانے کو بیرونِ ملک بھارتی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق الزامات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ممکنہ ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ جنوری 2024 میں پاکستان نے بھی بیرونِ ملک قتل کی کارروائیوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد پیش کیے تھے۔

اپریل 2024 میں برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھی بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ بھارتی پالیسی سے متعلق رپورٹ شائع کی تھی۔

 

Watch Live Public News