متحدہ عرب امارات میں 2 سے 4 دسمبر تک عام تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں 2 سے 4 دسمبر تک عام تعطیلات کا اعلان
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں 2 سے 4 دسمبر تک عام تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے قومی دن، یعنی 'عید الاتحاد'  کے موقع پر، دبئی کے نجی اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 سے 4 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDA) کے مطابق، اس میں اختتامِ ہفتہ (ویک اینڈ) بھی شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ طلباء کو پانچ دن کی چھٹیاں ملیں گی اور تعلیمی سرگرمیاں پیر، 7 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

'عید الاتحاد' متحدہ عرب امارات کے قیام کی یاد میں منائی جاتی ہے، جس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی۔

دریں اثنا، وزارتِ انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے (پرائیویٹ سیکٹر) کے ملازمین کو بھی 2 اور 3 دسمبر کو سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔

Watch Live Public News