سعودی عرب میں طلباء کے لیے 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان

 سعودی عرب میں طلباء کے لیے 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن:  سعودی عرب میں طلباء کے لیے 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں طلباء کے لیے 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، چھٹیوں کا سلسلہ 20 سے 29 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تعلیمی کیلنڈر میں موسمِ خزاں کی تعطیلات کے ساتھ ایک اضافی چھٹی بھی شامل کی گئی ہے، جس کے باعث طلباء کو مسلسل 10 روز کی چھٹیاں ملیں گی۔

سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق چھٹیوں کا آغاز جمعہ، 20 نومبر سے ہوگا اور یہ اتوار، 29 نومبر تک جاری رہیں گی۔

تعطیلات ختم ہونے کے بعد طلباء پیر، 30 نومبر کو دوبارہ اسکولوں کا رخ کریں گے۔ اس وقفے کے دوران طلباء کو آرام کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے اگلے مرحلے کی تیاری کا موقع ملے گا۔

 

Watch Live Public News