صدر  آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

 صدر  آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن:  صدر  آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP31) میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام کے فروغ اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔


 

Watch Live Public News