ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 10 ہزار 936 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3,884 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔