ملک میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں سونا مزید 4900 روپے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 4900 روپے کمی کےبعد 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپےکا ہوگیا  جبکہ دس گرام سونا 4201 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار  911 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 49 ڈالرز سستا ہوکر 3891 فی اونس ہوگیا۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 111 روپے کمی سے 5467 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 95 روپے کمی سے 4687 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.11  ڈالر کمی سے 49.89 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News