سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 49 ڈالر کا ہوگیا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط  فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News