ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی فی تولہ سونا 6500 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 29ہزار 136روپے ہوگئی  جبکہ 5573 روپے کمی سے 10گرام سونا 3لاکھ67ہزار914 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 65ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4066ڈالر کا ہو گیا۔

اسی طرح 85روپےکمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5678روپے کی ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 73 روپے کمی سے 4867 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 52 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News