گوگل میپس میں صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

 گوگل میپس میں صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
کیپشن:  گوگل میپس میں صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنی مقبول سروس گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد دوسرے شہروں کا سفر کرنے والے افراد کو نیویگیشن اور نئی جگہوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، جب کوئی صارف کسی نئے شہر کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا تو گوگل میپس کی جانب سے اسے خوش آمدیدی پیغام موصول ہوگا۔

اس پیغام کے ذریعے صارفین کو گوگل میپس کے Ask Maps فیچر سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی، جس کی مدد سے وہ نئے شہر، اہم مقامات اور دیگر ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے اور دنیا کے مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر کام کرے گا۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں اس فیچر کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔

فی الحال اس سہولت کے لیے منتخب 90 شہروں میں پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں، تاہم دیگر ممالک کے مسافر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل نے Ask Maps فیچر مارچ 2026 میں متعارف کرایا تھا۔

 

Watch Live Public News