ویب ڈیسک: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے جلد جواب دینے کا اعلان کر دیا۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس مل گیا ہے اور اس کا جلد قانونی جواب جمع کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ شفافیت کبھی بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین نے ایک انٹرویو میں پنجاب میں کرپشن سے متعلق بات کی تھی، جس پر سیاسی ردعمل سامنے آیا۔
ان بیانات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔