حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News