ویب ڈیسک: سلهٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کو اہم بلے باز جان کیمبل اور ٹیگنارائن چندرپال کی خدمات حاصل نہیں، دونوں وائرل بخار کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ 23 سالہ کیون وکہم ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم اور تسکین احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ مومن الحق اور شرف الاسلام دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔