انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید نے صدر ٹرمپ کو بڑا مشورہ دیدیا

انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید نے صدر ٹرمپ کو بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد عبدل السید نے صدر ٹرمپ کو بڑا مشورہ دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی مڈٹرم انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد  ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کو میرا نام لینے میں مشکل ہوتی تھی، اب آئندہ مجھے صرف سینیٹر کہہ کر پکاریے گا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں عبدل السید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے صرف ایک ڈاکٹر تھے، لیکن مشی گن کے عوام نے ثابت کر دیا کہ عوامی جدوجہد سے روایتی سیاست کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے نام اور مذہبی شناخت کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مخالفین نے انہیں شکست دینے کے لیے بھاری رقم بھی خرچ کی، لیکن مشی گن کے عوام نے خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا۔

صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آپ کو میرا نام لینے میں مشکل ہوتی تھی، اب آئندہ مجھے صرف سینیٹر کہہ کر پکاریے گا۔‘‘

عبد السید نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق، امریکی ترقی اور اپنے انتخابی منشور پر توجہ دیں گے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا پیغام ہے کہ امریکا میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کامیابی مسلم اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔

Watch Live Public News