ویب ڈیسک: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ رہنما الہان عمر نے ریاست مینیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی میڈیا کے مرتب کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق الہان عمر نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے دی۔ وہ 2019ء سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر طویل عرصے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔ ٹرمپ ماضی میں انہیں امریکا چھوڑ کر اپنے آبائی ملک واپس جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔