(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر 9 نومبر کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر 9 نومبر 2026 بروز پیر کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن سندھ کی جانب سے 3 نومبر 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار و نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں صرف ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔