ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر بروز پیر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے تحت 9 نومبر کو تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔ تمام وزارتوں اور ذیلی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
عام تعطیل کے باعث ان اداروں کے ملازمین کو، جہاں ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے، مسلسل تین تعطیلات ملیں گی۔ یوں 7 سے 9 نومبر تک لانگ ویک اینڈ ہوگا، جبکہ سرکاری و کاروباری سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل سے معمول کے مطابق بحال ہوں گی۔