کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: کگیسو ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے گیندوں کی تعداد کے اعتبار سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13 ہزار 808 گیندوں پر عبور کیا، جو ٹیسٹ تاریخ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کسی بھی بولر کی جانب سے کم ترین تعداد ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس تھا، جنہوں نے 14 ہزار 719 گیندوں پر 350 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

ربادا نے اپنے 75ویں ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، جبکہ ڈیل اسٹین نے 69 ٹیسٹ میچز میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

وہ 350 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے جنوبی افریقی فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ڈیل اسٹین، شان پولاک اور مکھایا نتینی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں ربادا نے پہلے ہی اوور میں مارنس لبوشین اور میٹ رینشا کو پویلین بھیجا، جبکہ بعد ازاں ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 350ویں وکٹ مکمل کی۔

 

Watch Live Public News