آئرش لیگ اسپنر بین وائٹ کی 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

 آئرش لیگ اسپنر بین وائٹ کی 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
کیپشن:  آئرش لیگ اسپنر بین وائٹ کی 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

ویب ڈیسک: آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر کیا۔

بین وائٹ نے جولائی 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور اپنے کیریئر میں تینوں فارمیٹس میں آئرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 بین الاقوامی میچز کھیلے۔

وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آئرلینڈ کی جانب سے 38 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2021، 2024 اور 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈز کا بھی حصہ رہے۔

بین وائٹ نے اپنے بیان میں آئرلینڈ کی نمائندگی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کرکٹ آئرلینڈ اور اس سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ گیری ولسن نے ان کی بولنگ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین وائٹ کو خاص طور پر ٹی 20 کرکٹ میں ان کی کارکردگی کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News