مولانا فضل الرحمان کو اب ریاست کی نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی کا دوٹوک بیان

مولانا فضل الرحمان کو اب ریاست کی نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی کا دوٹوک بیان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان کو اب ریاست کی نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی کا دوٹوک بیان

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں گزشتہ روز کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مخالف باتوں کے بعد اب ریاست کی نوکری نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے تھے، لیکن ریاست مخالف بیانات کے بعد ان کے دل میں احترام کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے ایران کے دورے کو دفاعی معاہدے سے جوڑا، حالانکہ یہ دورہ دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے خصوصی ٹاسک کے تحت ایران گئے تھے۔ وزیراعظم نے انہیں موجودہ جنگی صورتحال سے متعلق بعض ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں دفاعی معاہدے سے متعلق اجلاس ہو رہا ہے، لیکن وزیر دفاع اور وزیر خارجہ پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ کیا وہاں بھی وزارت داخلہ کی ڈیوٹی ہوتی ہے؟ ان کے اس بیان پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا تھا۔

Watch Live Public News