سردیوں میں گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ اہم خبر آگئی

سردیوں میں گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ اہم خبر آگئی
کیپشن: سردیوں میں گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں سردیوں کے دوران گیس کی بڑھتی ہوئی طلب اور قلت کے پیشِ نظر گھریلو صارفین کے لیے روزانہ 16 گھنٹے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔

مجوزہ ونٹر گیس مینجمنٹ پلان کے تحت صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبے کے مطابق ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ باقی اوقات میں سپلائی معطل رہ سکتی ہے۔ وزارتِ پٹرولیم نے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

حتمی منظوری کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن اپنے متعلقہ علاقوں کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کریں گی۔ تاہم حکومت نے تاحال منصوبے کی منظوری یا لوڈشیڈنگ کے اوقات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

Watch Live Public News