ویب ڈیسک: تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 386 رنز بنائے۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ٹام بیٹن نے 74، ہیری بروک نے 44، جارڈ کاکس نے 43، ول جیکس نے 30 اور سیم کرن نے 21 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلشن مدھوشنکا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ فائنل سے قبل سیریز کا آخری لیگ میچ ہے، جس کے نتیجے سے فائنل کھیلنے والی ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔