ویب ڈیسک: سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے بھی 13 رکنی پیٹرنز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ میچ کے اختتام پر اس اسکواڈ سے مزید دو فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ، سعود شکیل، غازی غوری، سعد بیگ، سلمان علی آغا اور علی عثمان بھی شامل ہیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں ہوگا، جس میں پیٹرنز اسکواڈ کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔ اسکواڈ میں عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، محمد سلیمان، محمد طحہ، سمیر منہاس، محمد سلمان، شعیب اختر جونیئر، علی شبیر، ثاقب خان، عبید شاہ اور محمد طیب عارف شامل ہیں۔