پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ( گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 65.15 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ، جبکہ بہاولپور بورڈ میں 53.46 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ میں ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 99 ہزار 191 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا۔ راولپنڈی بورڈ میں مجموعی طور پر 55 ہزار 834 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 30 ہزار 280 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 54.23 فیصد رہا۔ طالبات میں کامیابی کی شرح 62.13 فیصد جبکہ طلبہ میں 38.54 فیصد رہی۔

ملتان بورڈ میں 68 ہزار 375 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 44 ہزار 547 کامیاب ہوئے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 65.15 فیصد رہا۔ پری میڈیکل میں 78.25 فیصد، پری انجینئرنگ میں 76.45 فیصد، جنرل سائنس میں 65.16 فیصد اور کامرس میں 65.56 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔

فیصل آباد بورڈ میں ایک لاکھ 5 ہزار 663 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 65 ہزار 178 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا۔

بہاولپور بورڈ میں 49 ہزار 658 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 26 ہزار 548 کامیاب قرار پائے۔ مجموعی کامیابی کی شرح 53.46 فیصد رہی۔ ریگولر امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 54.33 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں میں 36.62 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ بورڈ میں چیئرپرسن اقصیٰ شبیر کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 983 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 79 ہزار 85 کامیاب ہوئے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 58.16 فیصد رہا۔

Watch Live Public News