سہ فریقی سیریز: تیسرے میچ میں سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سہ فریقی سیریز: تیسرے میچ میں سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کیپشن: سہ فریقی سیریز: تیسرے میچ میں سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وہ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ہدف کے تعاقب میں ناکامی کے باوجود اوس کے باعث پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلش کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈوسن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے افتتاحی میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے اور انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News