ویب ڈیسک: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلے میچ میں بیٹنگ کی تھی، اب بھی بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔