ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں ٹیموں کے کپتانوں کا شاندار فوٹو شوٹ

ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں ٹیموں کے کپتانوں کا شاندار فوٹو شوٹ
کیپشن: ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں ٹیموں کے کپتانوں کا شاندار فوٹو شوٹ

ویب ڈیسک: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

تقریب میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے ہیری بروک اور سری لنکا کے کوشل مینڈس شریک ہوئے۔ ٹرائی سیریز کا آغاز کل 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد مقابلے لاہور منتقل ہو جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ٹرائی سیریز کے ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی۔

Watch Live Public News