ویب ڈیسک: انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی، جبکہ ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔