مشفق الرحیم فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے

 مشفق الرحیم فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے
کیپشن:  مشفق الرحیم فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے فروری 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں 14 فروری سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ مشفق الرحیم کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں تمیم اقبال نے بتایا کہ مشفق الرحیم نے رواں ماہ کے آغاز میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا اور درخواست کی تھی کہ اس خبر سے میڈیا اور عوام کو مطلع کیا جائے۔

تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفق الرحیم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خود پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں اور فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں، تاہم وہ انہیں اس پر آمادہ نہ کر سکے۔

بی سی بی صدر نے کہا کہ مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان باوقار انداز میں کیا جائے، تاہم کھلاڑی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہوں نے خود یہ خبر میڈیا تک پہنچائی۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم پہلے ہی ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ فروری 2027 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا۔

 

Watch Live Public News