ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے 90 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 316 رنز پر مکمل کی۔ فاسٹ بولر محمد عباس نے دن کے آغاز پر ہی مہمان ٹیم کی آخری وکٹ حاصل کرلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ غازی غوری 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رضا اللہ نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔