پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے 10 ہزار روپے امداد کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے 10 ہزار روپے امداد کا اعلان
کیپشن: پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے 10 ہزار روپے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مستحق خاندانوں کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق شہری ’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ، متعلقہ ویب پورٹل یا ہیلپ لائن کے ذریعے مالی امداد کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ
متعلقہ آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دیں۔
گوگل پلے اسٹور سے متعلقہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزید رہنمائی کے لیے 1000 پر کال کریں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل اسکیم کے دوسرے مرحلے میں بھی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق سولر پینل اسکیم فیز ٹو کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

Watch Live Public News