خیبرپختونخوا میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ایک لاکھ رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ایک لاکھ رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان
کیپشن: خیبرپختونخوا میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ایک لاکھ رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو گھر کی ملکیت فراہم کرنے کے لیے "خپل کور” ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں ایک لاکھ تین مرلہ رہائشی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت سرکاری اراضی پر 11 ہزار سے زائد پلاٹس تیار کیے جائیں گے، جبکہ تقریباً 89 ہزار پلاٹس نجی زمین مالکان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بنائے جائیں گے۔ منصوبے پر عمل درآمد خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کرے گی۔

حکام کے مطابق نجی زمین کم از کم 500 کنال، متصل، غیر زرعی، مرکزی سڑک تک رسائی اور صاف قانونی ملکیت کی حامل ہونی چاہیے۔ زمین کسی تنازع یا عدالتی مقدمے میں بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے منصوبے کو 180 دن میں شروع کرنے کا ہدف رکھا ہے، جبکہ مستحق خاندانوں کو پلاٹس کی خریداری کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی پر بھی بینکوں سے بات چیت جاری ہے۔


 

Watch Live Public News