رافیل پر مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، برطانوی دفاعی ڈائریکٹری نے چار گمشدہ بھارتی رافیل کا راز فاش کر دیا

رافیل پر مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، برطانوی دفاعی ڈائریکٹری نے چار گمشدہ بھارتی رافیل کا راز فاش کر دیا
کیپشن: رافیل پر مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، برطانوی دفاعی ڈائریکٹری نے چار گمشدہ بھارتی رافیل کا راز فاش کر دیا

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں سے متعلق مودی حکومت کے دعوؤں پر نئے سوالات اٹھنے لگے۔ برطانوی دفاعی جریدے ’فلائٹ گلوبل‘ کی تازہ ڈائریکٹری میں بھارتی فضائیہ کے فعال رافیل طیاروں کی تعداد 36 کے بجائے 32 درج کی گئی ہے۔

بھارت نے 2016 میں فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا، تاہم نئی ڈائریکٹری میں چار طیاروں کی کمی نے مئی 2025 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ کے حوالے سے بحث دوبارہ شروع کردی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیروم بیلانجر نے مئی 2025 کی جھڑپ میں رافیل، سخوئی اور میراج طیاروں کی تباہی کے شواہد دیکھنے کی تصدیق کی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاک فضائیہ کے جے 10 طیاروں نے کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں ایک رافیل بھی شامل تھا۔

دوسری جانب بھارتی دفاعی اتاشی کے حوالے سے بھی 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب طیاروں کے نقصان کا اعتراف سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔

بھارت نے طیاروں کے نقصان سے متعلق دعوؤں کی تردید کی تھی، تاہم رافیل کے فعال طیاروں کی تعداد میں سامنے آنے والے فرق نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے فرانس سے تقریباً 8 ارب یورو میں 36 رافیل طیارے خریدے تھے اور اب مزید 114 رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔


 

Watch Live Public News