"اگر ایرانی ڈرون سے مجھے نشانہ بنایا گیا تو رپورٹر بھی نہیں بچے گا" ٹرمپ کا ایرانی ڈرون خطرات پر صحافی کو طنزیہ جواب

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین جنگ، چین و امریکا تعلقات، شمالی کوریا، این ویڈیا (Nvidia) اسکینڈل اور ایرانی ڈرون خطرات سمیت متعدد اہم عالمی و ملکی امور پر دوٹوک دیے ہیں۔

یوکرین جنگ اور روسی صدر پوتن کا مؤقف:

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے معاملے پر کچھ حد تک پیچھے ہٹ رہے ہیں، حالانکہ وہ چاہتے تو اس سے بھی زیادہ سخت مؤقف اختیار کر سکتے تھے۔

چین کے ساتھ تعلقات اور شمالی کوریا سے ملاقات کا عندیہ:

تجارتی و سیاسی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ " چین ہمارے ساتھ کھیلتا ہے، اب ہم بھی اس کے ساتھ کھیلیں گے۔"

ایک صحافی نے جب سوال کیا کہ کیا آپ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران سے تیل خریدنے سے روکنے کا کہیں گے؟ تو ٹرمپ نے دوٹوک جواب دیا کہ "میں جو چاہوں گا پوچھوں گا، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔"

شمالی کوریا کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے دوبارہ ملاقات کر سکتے ہیں، جو خطے کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

این ویڈیا (Nvidia) اسکینڈل اور ایلس ہوانگ سے متعلق بیان:

ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کمپنی کے سی ای او جنسن ہانگ  نے حالیہ اسکینڈل سے سبق سیکھ لیا ہے اور انہیں دوبارہ کمپنی کے سربراہ کے طور پر دیکھ کر ہمیں برا نہیں لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایلس ہوانگ ہو سکتا ہے جاسوس نہ ہوں کیونکہ اب تک کسی نے یہ ثابت نہیں کیا کہ وہ جاسوس ہیں، تاہم این ویڈیا جاسوسی کے معاملے پر وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بات کر سکتے ہیں۔

ایرانی ڈرون خطرات پر صحافی کو طنزیہ جواب:

ایرانی ڈرون خطرات سے متعلق ایک رپورٹر کے سوال پر صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ "مجھے رپورٹر کی فکر ہے، کیونکہ اگر ایرانی ڈرون سے مجھے نشانہ بنایا گیا تو رپورٹر بھی نہیں بچے گا۔"

امریکی معیشت اور پروازوں کی معطلی پر سابق انتظامیہ پر تنقید:

معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاشی میدان میں امریکا اس وقت دنیا کے ہر ملک سے نمایاں طور پر آگے ہے۔

جمعہ کے روز فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے پروازیں معطل ہونے کے واقعے پر بطور صدر ذمہ داری لینے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے اس بحران کا براہِ راست ذمہ دار سابق بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا۔

Watch Live Public News