پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کا سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

 پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کا سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
کیپشن:  پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کا سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان نے سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں خرم ذیشان نے کہا کہ وہ آج اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر چیئرمین سینیٹ کے سامنے پیش ہو کر تمام قانونی تقاضے بھی پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کے لیے ان کا ووٹ ضروری ہے تو استعفیٰ قبول نہ کیا جائے، کیونکہ ان کا ووٹ بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔

خرم ذیشان نے مزید کہا کہ آئندہ سینیٹ سمیت کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں، تاہم ایک عام کارکن اور پاکستانی کی حیثیت سے بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب گولڈ مائننگ سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی اور آئندہ چند روز میں قانونی نوٹس بھجوائے جائیں گے۔

 

Watch Live Public News