حرمین شریفین کے دفاع کیلئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کا بڑا اعلان، 10 ہزار کارکنان جان لڑانے کو تیار، علامہ ہشام الٰہی ظہیر

حرمین شریفین کے دفاع کیلئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کا بڑا اعلان، 10 ہزار کارکنان جان لڑانے کو تیار، علامہ ہشام الٰہی ظہیر
کیپشن: حرمین شریفین کے دفاع کیلئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کا بڑا اعلان، 10 ہزار کارکنان جان لڑانے کو تیار، علامہ ہشام الٰہی ظہیر

ویب ڈیسک: صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے 10 ہزار کارکنان کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت، تقدس اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی پوری امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے دفاع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان، اخوت اور تاریخی وابستگی پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدۂ مکہ اور معاہدۂ بدر اسلامی دفاعی اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ہیں، مسلم ممالک کو مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور عسکری تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ حکومت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور سفارتی تعاون مزید مضبوط بنائے۔

صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے کہا کہ عمرہ زائرین اور شہری آبادی کو خطرات سے دوچار کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس موقع پر تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے حق میں متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔

 

Watch Live Public News