بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاعلم نہیں تھے، سابق فاسٹ بولر کا بڑا انکشاف

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاعلم نہیں تھے، سابق فاسٹ بولر کا بڑا انکشاف
کیپشن: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاعلم نہیں تھے، سابق فاسٹ بولر کا بڑا انکشاف

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر چیڈ سئیر نے 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی سینڈ پیپر کے استعمال سے واقف تھے اور ڈریسنگ روم میں بھی اس معاملے پر گفتگو ہوتی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے چیڈ سئیر نے کہا کہ سینڈ پیپر کے استعمال کا منصوبہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے علم میں تھا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ دو ٹیسٹ میچز میں پیش آیا، جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق فاسٹ بولر نے دعویٰ کیا کہ سینڈ پیپر پہلے ڈیوڈ وارنر اور بعد ازاں بین کرافٹ کے حوالے کیا گیا، جبکہ ایک موقع پر انہیں بھی پانی کے وقفے کے دوران سینڈ پیپر دیا گیا تھا تاکہ وہ اسے اپنے ساتھ لے جائیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ بال ٹیمپرنگ کی منصوبہ بندی یا تحقیقات کا حصہ نہیں تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا واقعہ سامنے آنے کے بعد اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھی اپنی کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی اس واقعے سے آگاہ تھے۔ پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے ان دعوؤں کو مسترد کیا تھا، جبکہ ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے بیان کی تائید کی تھی۔

 

Watch Live Public News