پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈیز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ایڈم ووگس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

راولپنڈیز مینجمنٹ کے مطابق اسکواڈ بنانے سے پہلے ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈم ووجز کا شاندار ٹریک ریکارڈ فرنچائز کے نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے عزم سےمکمل مطابقت رکھتا ہے۔

ایڈم ووگس کی کوچنگ میں پرتھ اسکارچرز نے بگ بیش لیگ کے تین ٹائٹل جیتے، ایڈم ووگس کی کوچنگ میں ویسٹرن آسٹریلیا نے شیفیلڈ شیلڈ کے تین اور ون ڈے کپ کے چار ٹائٹل جیتے۔ ایڈم ووگس آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں بڑے ٹائٹل مسلسل دو سیزنز میں جیتنے والے واحد ہیڈ کوچ ہیں۔

Watch Live Public News