پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روک دیا

پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روک دیا
کیپشن: پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روک دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے سیزن تھری میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی گزشتہ سال کے مؤقف پر قائم ہے اور پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی۔ پی سی بی نے ٹیم کو تقریباً ایک ہفتہ قبل این او سی جاری نہ کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔

پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ٹیم ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن میں بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے سیزن تھری کے لیے پاکستان چیمپئنز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News